Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا وائرس سرجیکل ماسک پر کتنی دیر زندہ رہتا ہے؟ تشویشناک خبر

اپ ڈیٹ 29 مارچ 2020 10:39am
سائنس
فائل فوٹو

کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، سائنس دانوں اور محققین نے اس کا واحد حل احتیاط بتایا ہے، جس کیلئے اپنے ہاتھوں کو بار بار دھونا اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپنا ضروری ہے۔

کورونا وائرس کے کسی بھی سطح پر زندہ رہنے کے دورانیے پر مسلسل تحقیقت جاری ہیں، اس حوالے سے اب عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سرجیکل ماسک کی بیرونی تہہ پر 7 دن تک زندہ رہ سکتا ہے چنانچہ لوگوں کو اس حوالے سے متنبہ رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ وائرس اخبار، کارڈ بورڈ اور دیگر اس نوع کی چیزیں اس حوالے سے زیادہ خطرناک نہیں ہیں کیونکہ کارڈ بورڈ پر وائرس 24 گھنٹے اور اخبار پر صرف 3 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرنٹنگ کاغذ، بشمول اخبارات، تین گھنٹے میں وائرس کو ختم کر دیتے ہیں، چنانچہ پوسٹل سروس استعمال کرنے اور اس کاغذ کے دیگر استعمالات زیادہ خطرناک نہیں ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو اشیاء آپ باہر سے منگواتے ہیں ان پر بھی زیادہ دیر تک وائرس زندہ نہیں رہ سکتا۔

 عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا تھا کہ ایسا سامان جو پیک کیا گیا ہو اور طویل فاصلے سے مختلف درجہ حرارت اور موسمی صورتحال سے گزر کر آپ کے گھر آیا ہو، اس سے بھی آپ کو وائرس لاحق ہونے کا امکان بہت کم ہے۔ اسٹین لیس اسٹیل کے برتنوں پر یہ 7 دن زندہ رہ سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے سائنس دانوں نے اپنی تحقیق میں درجہ حرارت کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا وائرس 4 ڈگری سینٹی گریڈ پر سب سے زیادہ طویل عرصے تک زندہ رہتا ہے۔ کمرے کے درجہ حرارت پر 7 دن تک یہ پوری شدت کے ساتھ زندہ رہتا ہے اور 14 دن میں یہ مکمل مر جاتا ہے۔ 27 ڈگری سینٹی گریڈ پر جو انسانی جسم کا درجہ حرارت ہے، کورونا وائرس 24 گھنٹے تک ہی زندہ رہ پاتا ہے۔ 56 ڈگری سینٹی گریڈ پر 30 منٹ میں اور 70 ڈگری سینٹی گریڈ پر صرف 5 منٹ میں کورونا وائرس کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔